کوٹ سلطان کھیل کے میدان اور تفریحی سہولتوں سے محروم
کوٹ سلطان (نامہ نگار) شہر میں کھیلوں کے میدان اور تفریحی مقامات کی عدم دستیابی نوجوان نسل کے لیے پریشانی کا باعث بن گئی، جبکہ شہر کا واحد تفریحی مرکز خورشید پارک بھی حکومتی عدم توجہی کے باعث خستہ حالی کا شکار ہے ۔
پارک کے ٹوٹے ہوئے جنگلے اور منہدم مرکزی گیٹ انتظامی غفلت کا منہ بولتا ثبوت ہیں۔ سپورٹس گراؤنڈ نہ ہونے کے باعث نوجوان اپنی صلاحیتوں کے اظہار اور صحت مند سرگرمیوں سے محروم ہیں۔ شہریوں قیس عباس، ملک عبدالرحمن، کمال خان، عبدالجبار اور کاوش عباس سمیت دیگر نے کہا کہ پی پی 283 کے مرکزی اور گنجان آباد شہر میں نوجوانوں کے لیے بنیادی کھیلوں اور تفریحی سہولیات بھی دستیاب نہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments