ڈیرہ :پل 14 کے قریب نوجوان پراسرار طور پر جاں بحق

ڈیرہ :پل 14 کے قریب  نوجوان پراسرار طور پر جاں بحق

ڈیرہ غازیخان (ڈسٹرکٹ رپورٹر) چوٹی زیریں میں پل 14 کے قریب نوجوان کی پراسرار حالات میں ہلاکت کا واقعہ پیش آیا ہے ، جس پر قتل یا کرنٹ لگنے سے موت کا شبہ ظاہر کیا جا رہا ہے ۔

 پولیس نے لاش پوسٹ مارٹم کے لیے ہسپتال منتقل کردی جبکہ متوفی کے ساتھیوں کو حراست میں لے کر تفتیش شروع کردی ہے ۔تفصیلات کے مطابق تھانہ درخواست جمال خان کی حدود میں پل 14 کے قریب نوجوان طارق کچھیلا پراسرار طور پر جاں بحق ہوگیا۔ واقعے کی اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچ گئی اور شواہد اکٹھے کرنے کے بعد لاش تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے ڈی جی خان منتقل کردی۔پولیس ذرائع کے مطابق جائے وقوعہ سے شراب نوشی کے مبینہ شواہد ملے ہیں، جس کے بعد متوفی کے دیگر ساتھیوں کو حراست میں لے لیا گیا۔ پولیس ان سے مختلف پہلوؤں پر پوچھ گچھ کر رہی ہے ۔حکام کے مطابق نوجوان کی موت کی اصل وجہ تاحال معلوم نہیں ہوسکی۔ پوسٹ مارٹم رپورٹ اور زیرحراست افراد کے بیانات کی روشنی میں تحقیقات آگے بڑھائی جائیں گی۔ پولیس نے قتل اور کرنٹ لگنے سمیت تمام پہلوؤں کو مدنظر رکھتے ہوئے تفتیش جاری رکھی ہوئی ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...