مسیحی عبادت گاہوں کی سکیورٹی کیلئے پولیس کے سخت انتظامات
بہاول پور(خبرنگار،سٹی رپورٹر)مسیحی عبادت گاہوں کی اتوار کوسکیورٹی کے سخت انتظامات، سینکڑوں پولیس افسران و اہلکار ڈیوٹی پر تعینات کئے گئے ۔
سول پارچات میں سکیورٹی اہلکاروں کے ساتھ معاونین اداروں نے بھی اردگرد کے ماحول اور غیر متعلقہ افراد کی سرگرمیوں پر نظر رکھی۔ مختلف مقامات کے علاوہ ضلع کے خارجی اور داخلی راستوں پر جرائم پیشہ افراد کی نقل و حرکت کیلئے موثر سنیپ چیکنگ کا عمل بھی جاری ہے ۔ ڈی پی اورانا عبدالوہاب نے مزید ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ ایس ایچ اوز اور پٹرولنگ ڈیوٹی پر مامور افسران اقلیتی عبادت گاہوں کے ارد گرد گشت کو ہر صورت یقینی بنائیں۔، کسی بھی مشتبہ اشخاص سے پوچھ گچھ اور اقلیتی عبادت گاہوں کے اردگرد رہنے والے غیر متعلقہ افراد پر بھی نظر رکھیں، تما م اقلیتی برادری کی سکیورٹی کو فول پروف رکھا جائے ، غفلت و لاپرواہی برداشت نہیں کی جائے گی۔ ایسے مقامات کی سکیورٹی جہاں پر عوام الناس بھاری تعداد میں جمع ہو ایسی جگہوں پر امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھنا نہایت ضروری ہے ، مسیحی برادری سمیت تمام شہریوں کی حفاظت ہماری پہلی ترجیح ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments