آٹھ وارداتیں، شہری لاکھوں کے مال وزر سے محروم

آٹھ وارداتیں، شہری لاکھوں  کے مال وزر سے محروم

رحیم یارخان (ڈسٹرکٹ رپورٹر) ڈکیتی کی دو وارداتوں میں مسلح ڈاکو نقدی، موبائل فون، بے نظیر انکم سپورٹ کی ڈیوائس اور موٹرسائیکل چھین کر فرار ہوگئے۔

 جبکہ چوری کی چھ وارداتوں میں نامعلوم ملزمان موٹرسائیکلیں، مویشی، سولر پلیٹیں، بیٹریاں، طلائی زیورات اور نقدی لے اڑے ۔تفصیلات کے مطابق پہلی واردات شیخ پوائنٹ پر واقع بے نظیر انکم سپورٹ ریٹیلر مرکز میں ہوئی، جہاں دو مسلح ڈاکو ایک لاکھ روپے نقدی، موبائل فون اور نجی بینک کی ڈیوائس چھین کر فرار ہوگئے ۔ دوسری واردات میں تھلی چوک کے رہائشی جنید نے پولیس کو بتایا کہ وہ الرحمن گیس ایجنسی پر کام کرتا ہے ۔ گزشتہ شب تین مسلح ڈاکو موٹرسائیکل پر آئے اور اسلحے کے زور پر پانچ لاکھ روپے مالیت کے موبائل فون اور دو لاکھ روپے سے زائد مالیت کی موٹرسائیکل چھین کر لے گئے ۔ادھر چوری کی وارداتوں میں پیرپورہ سلطان کے محمد زبیر کی موٹرسائیکل، بستی چوہان کے محمد لقمان کے گھر سے بکریاں اور بکرا، شاہ فیصل کالونی کے ایوب کی دکان سے موٹرسائیکل اور یو پی ایس بیٹری، رضیہ ٹاؤن کے شیر اعظم کے گھر سے موبائل فون، موٹرسائیکل اور 22 ہزار روپے نقدی چوری کرلی گئی۔ گلشن عثمان میں جام محمد سلیم قادری کے کلینک سے بیٹری اور یو پی ایس بھی چوری ہوگئے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...