تجاوزات خاتمے کیلئے پیرا فورس سے تعاون کریں گے ، خالد بھٹہ
ملتان (لیڈی رپورٹر)مرکزی صدر چیمبر آف تاجر اتحاد آل پاکستان ملک خالد بھٹہ نے ایس ڈی او پیرا فورس ملتان سٹی عمران ہاشمی کو ملتان میں تعیناتی پر مبارکباد دی اور انہیں گلدستہ پیش کیا۔
اس موقع پر ملک خالد بھٹہ نے کہا کہ تاجر برادری تجاوزات کے خاتمے کے لئے پیرا فورس سے بھرپور تعاون کرے گی۔ ناجائز تجاوزات ختم کرنے میں انتظامیہ کا ساتھ دیا جائے گا، تاہم تاجروں سے بدتمیزی اور بداخلاقی سے گریز کیا جائے ۔ بلاوجہ تاجروں کو تنگ نہ کیا جائے اور کسی بھی مسئلے کی صورت میں مارکیٹ صدور سے مشاورت کرکے معاملات حل کئے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ تاجر برادری قانون نافذ کرنے والے اداروں کا احترام کرتی ہے اور مثبت اقدامات میں ہمیشہ تعاون کرتی رہے گی۔ایس ڈی او پیرا فورس عمران ہاشمی نے کہا کہ تاجر ہمارے بھائی ہیں اور کوئی بھی اہلکار انہیں بلاوجہ پریشان نہیں کرے گا۔ تاجروں کے تعاون سے مل جل کر تجاوزات کا خاتمہ کیا جائے گا اور بازاروں کو خوبصورت بنایا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ باہمی تعاون سے ہی ان مسائل پر قابو پایا جا سکتا ہے ۔اس موقع پر سپریم کونسل کے چیئرمین قاضی محمد رفیق، انجمن تاجران جناح مارکیٹ کے طاہر خان پہوڑ، انجمن تاجران سجو چوک محمدی محلہ کے صدر مہر جلال مہر، انجمن تاجران صدر کے طارق باد اور سید غوث افضل بھی موجود تھے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments