ڈیرہ غازیخان: ڈالے اور ٹرک میں تصادم، 1 شخص زخمی
ڈیرہ غازیخان (ڈسٹرکٹ رپورٹر)کوٹ چھٹہ کے علاقے بستی ملانہ کے قریب جامپور روڈ پر ڈالے اور ٹرک میں تصادم ، ایک شخص زخمی ہوگیا۔
ریسکیو ٹیم نے زخمی سہراب ولد محمد بخش کو ابتدائی طبی امداد کے بعد ٹی ایچ کیو ہسپتال کوٹ چھٹہ منتقل کردیا ۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق ریوو ڈالے کے اگلے حصے سے چنگاریاں نکل رہی تھیں جبکہ ڈیزل اور آئل بھی لیک ہو رہا تھا، جس سے آگ لگنے کا خدشہ پیدا ہوگیاجس پر قابو پا لیا گیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments