شنکرپورہ میں گٹر کا ڈھکن غائب، زندگیاں خطرے میں
کھلے گٹر میں گرنے سے پہلے بچی جاں بحق ہوچکی، حفاظتی اقدامات کا مطالبہ
وہاڑی ،میلسی(نمائندہ خصوصی،نامہ نگار)محلہ شنکرپورہ کی مرکزی گلی میں گٹر کا ڈھکن غائب ہونے سے شہریوں، خصوصاً بچوں کی جانوں کو خطرات لاحق ہوگئے ۔ اہل علاقہ کے مطابق اس سے قبل بھی کھلے گٹر میں گرنے سے ایک معصوم بچی جاں بحق ہوچکی ہے ، لیکن اس افسوسناک واقعے کے باوجود متعلقہ اداروں نے مستقل حفاظتی انتظامات نہیں کیے ۔شہریوں کا الزام ہے کہ ایس ڈی او آصف رضا کی مبینہ ناقص نگرانی اور کرپشن کے باعث گٹروں پر غیرمعیاری ڈھکن نصب کیے جاتے ہیں، جو کچھ ہی عرصے بعد ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہوجاتے ہیں۔ اس صورتحال کے باعث اہل علاقہ کو شدید مشکلات کا سامنا ہے اور کسی بھی وقت مزید حادثہ پیش آنے کا خدشہ ہے ۔اہل علاقہ نے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ محلہ شنکرپورہ کی مرکزی گلی میں فوری طور پر مضبوط اور معیاری گٹر کا ڈھکن نصب کیا جائے ۔ ناقص ڈھکنوں کی خریداری اور تنصیب کی تحقیقات کرائی جائیں اور ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کی جائے تاکہ مستقبل میں کسی قیمتی انسانی جان کا نقصان نہ ہو۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments