جہانیاں:علامہ اقبال ایکسپریس کا انجن فیل،1گھنٹہ تاخیر کا شکار

جہانیاں:علامہ اقبال ایکسپریس کا انجن فیل،1گھنٹہ تاخیر کا شکار

جہانیاں (نمائندہ دنیا)سیالکوٹ سے کراچی جانے والی علامہ اقبال ایکسپریس کا جہانیاں ریلوے اسٹیشن کے قریب اچانک انجن فیل ہوگیا، جس کے باعث ٹرین تقریباً ایک گھنٹے تک اسٹیشن پر کھڑی رہی اور مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

تفصیلات کے مطابق انجن خراب ہونے کے باعث اپ ٹریک پر ٹرینوں کی آمدورفت بھی تقریباً ایک گھنٹے تک معطل رہی۔ ریلوے حکام نے صورتحال کا نوٹس لیتے ہوئے متبادل انجن کا انتظام کیا، جس کے بعد علامہ اقبال ایکسپریس کو تقریباً ایک گھنٹے کی تاخیر سے کراچی کے لیے روانہ کردیا گیا۔ ٹرین کی روانگی کے بعد ریلوے ٹریک پر آمدورفت بحال ہوگئی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...