لیگی سوشل میڈیا رہنما کے گھر آتش گیر مواد پھینک دیا گیا
دو نامعلوم موٹر سائیکل سوار واردات کے بعد فرار، سی سی ٹی وی فوٹیج موجوداصل محرکات معلوم ، ذمہ داروں کیخلاف کارروائی عمل میں لائی جائے ، شہری
وہاڑی (نمائندہ خصوصی) لیگی سوشل میڈیا رہنما کے گھر پر مبینہ طور پر آتش گیر مواد پھینکنے کا واقعہ پیش آیا ہے ، تاہم متاثرہ شخص نے پولیس پر کارروائی میں تاخیر اور مقدمے کے اندراج کے لیے درخواست وصول نہ کرنے کا الزام عائد کیا ہے ۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ شب دو نامعلوم موٹر سائیکل سوار افراد مبینہ طور پر پٹرول میں کیمیکل ملا کر پی ایم ایل این کے سوشل میڈیا رہنما کے گھر پر پھینکنے کے بعد فرار ہوگئے ۔ واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی سامنے آئی ہے ، جس میں موٹر سائیکل اور اس کی نمبر پلیٹ دکھائی دے رہی ہے ، تاہم نمبر واضح نہیں ہے ۔متاثرہ شخص کے مطابق واقعے کی اطلاع ریسکیو 15 پر دی گئی، لیکن تاحال ملزمان کی شناخت اور گرفتاری کے لیے کوئی مؤثر کارروائی سامنے نہیں آئی۔ ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ مقدمے کے اندراج کے لیے دی جانے والی تحریری درخواست بھی وصول نہیں کی گئی۔متاثرہ فریق اور اہل علاقہ نے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے ملزمان کا سراغ لگایا جائے ، واقعے کے اصل محرکات معلوم کیے جائیں اور ذمہ داروں کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments