قصابوں کو تصدیق شدہ بڑے گوشت کے حصول میں مشکلات
وہاڑی کا سلاٹر ہاؤس قریب ہونے کے باوجود اجازت نہیں،مسئلہ حل کرنے کا مطالبہ
وجھیانوالہ (نامہ نگار) وجھیانوالہ، اڈا چھب کلاں اور جمال چوک کے قصابوں کو تصدیق شدہ بڑا گوشت حاصل کرنے میں مشکلات کا سامنا ہے ، جس کے باعث قصابوں اور شہریوں کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔قصابوں کے مطابق خانیوال کا فاصلہ 47 کلومیٹر جبکہ وہاڑی صرف 20 کلومیٹر دور ہے ، تاہم متعلقہ اجازت نہ ملنے کے باعث وہ وہاڑی کے سلاٹر ہاؤس سے تصدیق شدہ گوشت حاصل نہیں کر سکتے ۔ اس صورتحال سے گوشت کی فراہمی میں مشکلات پیدا ہو رہی ہیں۔قصابوں اور شہریوں نے ڈپٹی کمشنر خانیوال سے مطالبہ کیا ہے کہ وجھیانوالہ میں جدید سلاٹر ہاؤس قائم کیا جائے یا وہاڑی کے سلاٹر ہاؤس سے تصدیق شدہ گوشت لانے کی اجازت دی جائے تاکہ قصابوں کی مشکلات دور ہوں اور شہریوں کو معیاری، صحت مند اور حلال گوشت کی فراہمی یقینی بنائی جا سکے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments