کوٹ ادو:عالمی یومِ ذیابیطس پر ٹی ایچ کیو ہسپتال میں آگاہی مہم
کوٹ ادو (ڈسٹرکٹ رپورٹر، نامہ نگار) عالمی یومِ ذیابیطس کے موقع پر ضلعی انتظامیہ کوٹ ادو کے زیر اہتمام تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں عوامی آگاہی مہم چلائی گئی۔
جس کے دوران شہریوں کو شوگر کے مرض سے بچاؤ، بروقت تشخیص اور مناسب علاج کی اہمیت سے آگاہ کیا گیا۔تفصیلات کے مطابق آگاہی پیغام میں بتایا گیا کہ ذیابیطس ایک ایسا مرض ہے جس کی بروقت تشخیص اور طبی مشورے کے مطابق علاج سے اس کی پیچیدگیوں سے بچا جا سکتا ہے ۔ شہریوں کو ہدایت کی گئی کہ وہ باقاعدگی سے شوگر ٹیسٹ کروائیں، متوازن اور صحت بخش غذا استعمال کریں اور میٹھی اشیا کے غیر ضروری استعمال سے گریز کریں۔اس موقع پر روزانہ چہل قدمی، ورزش اور جسمانی سرگرمیوں کو معمول کا حصہ بنانے پر بھی زور دیا گیا۔ شہریوں کو بتایا گیا کہ شوگر کی علامات کو نظر انداز نہ کریں اور ڈاکٹر کے مشورے کے مطابق علاج جاری رکھیں۔ضلعی انتظامیہ کوٹ ادو نے عوام سے اپیل کی کہ وہ اپنی صحت کا خیال رکھیں، احتیاطی تدابیر اپنائیں اور صحت مند طرزِ زندگی اختیار کرکے ذیابیطس اور اس سے پیدا ہونے والی پیچیدگیوں سے محفوظ رہنے کی کوشش کریں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments