ہید محمد والا بیلٹ پر 100سے زائد درختوں کی شجرکاری
ملتان (وقائع نگار خصوصی)ہارٹی کلچر ایجنسی ملتان نے ہیڈ محمد والا بیلٹ پر مزید سو سے زائد سایہ دار درختوں کی شجرکاری مکمل کر لی۔
رشید آباد فلائی اوور پر خوبصورت لائٹس کی تنصیب بھی مکمل کر لی گئی۔ایم ڈی ہارٹی کلچر ایجنسی ملتان سید وسیم حسن کی ہدایات پر شہر میں شجرکاری اور بیوٹیفکیشن جاری ہے ۔ایم ڈی ہارٹی کلچر ایجنسی ملتان سید وسیم حسن نے اس موقع پر کہا کہ شہر کی اہم شاہراہوں اور فلائی اوورز کو خوبصورت بنا رہے ہیں۔شہر کی گرین بیلٹس پر شجرکاری اور چھڑکاؤ کا عمل جاری ہے ۔انھوں نے مزید کہا کہ سموگ کے پیش نظر پودوں کو پانی کی مسلسل فراہمی جاری ہے ۔ شہر کے تمام فلائی اوورز کو روشنیوں سے آراستہ کر دیا ہے ۔ شہر کو خوبصورت بنانے کے لئے تمام وسائل بروئے کار لا رہے ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments