چوری ، ڈکیتی کی وارداتیں، شہری قیمتی سامان سے محروم
فیصل محمود، ایاز،شبیر حسین ،اکرم کے موبائل فونز،نقدی چھین لی گئی
ملتان (کرائم رپورٹر)شہر اور گردونواح میں چوری و ڈکیتی کی متعدد وارداتوں کے دوران شہری نقدی، موبائل فون، موٹرسائیکلوں، طلائی زیورات اور دیگر قیمتی سامان سے محروم ہوگئے ۔تفصیلات کے مطابق تھانہ کینٹ کے علاقے میں فیصل محمود، جلیل آباد میں ایاز، شاہ شمس میں حیدر علی اور قطب پور میں ناصر سے موبائل فون چھین لئے گئے ۔ تھانہ کوتوالی کے علاقے میں مسلح افراد طالب سے موٹرسائیکل اور موبائل فون چھین کر فرار ہوگئے ، جبکہ بستی ملوک میں شبیر حسین اور سٹی شجاع آباد میں اکرام سے بھی موبائل فون اور نقدی چھین لی گئی۔ سیتل ماڑی میں ریاض سے نقدی لوٹ لی گئی۔دوسری جانب چہلیک میں عادل، مظفرآباد میں حنیف، گلگشت میں انیس، بی زیڈ میں غلام شبیر، شاہ رکن عالم میں ساجد اور لوہاری گیٹ میں ندیم کی موٹرسائیکلیں چوری ہوگئیں۔ پاک گیٹ کے علاقے سے حماد کا موبائل فون بھی چوری کرلیا گیا۔نیو ملتان میں نامعلوم ملزم رابعہ کے گھر سے آدھا تولہ سونا اور نقدی لوٹ کر فرار ہوگئے ۔ صدر کے علاقے میں ذیشان کا بجلی کا میٹر، صدر شجاع آباد میں عامر کے گھر سے سولر پینل اور الپہ میں عامر کی بھینس چوری کرلی گئی۔ صدر جلالپور کے علاقے سے عرفان کی بھینس بھی نامعلوم ملزم لے گئے ۔ پولیس نے مختلف وارداتوں کے مقدمات درج کرکے کارروائی شروع کردی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments