ترقیاتی منصوبوں کے سبب بجلی کی فراہمی بند رہے گی

ترقیاتی منصوبوں کے سبب  بجلی کی فراہمی بند رہے گی

ملتان (خصوصی رپورٹر)میپکوترجمان کے مطابق جنوبی پنجاب میں سڑکوں کی کشادگی ونئی تعمیر،جاری ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل اوربجلی کے تقسیمی نظام کی اپ گریڈیشن کے باعث بجلی کی فراہمی درج ذیل فیڈرز سے 17نومبر2026ء (بروزمنگل)کو مختلف اوقات میں بند رہے گی۔

 اس بندش سے ملتا ن سرکل کے 11KV ملتان روڈ،19 کسی اورایس ٹی ایم فیڈرز سے نوبجے صبح سے ایک بجے دن تک،11KVپیر فخر علی،مخدوم رشید،قائداعظم اورممتاز آئل مل فیڈرز سے آٹھ بجے صبح سے ایک بجے دن تک،خانیوال سرکل کے 11KV سٹی1، 2،3،4،5،حماد بنگلہ اوربورا روڈفیڈر زسے آٹھ بجے صبح سے بارہ بجے دن تک بجلی کی فراہمی بند رہے گی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...