میٹرک دوسرا سالانہ امتحان ، سوالیہ پرچے ، جوابی کلیدیں جاری
تعلیمی بورڈ ملتان نے پرچے ویب سائٹ پر اپ لوڈ کردیے ، 20روز میں اعتراضات طلب
ملتان (خصوصی رپورٹر)تعلیمی بورڈ ملتان نے میٹرک دوسرے سالانہ امتحان 2026ء (جماعت نہم و دہم) کے تمام مضامین کے سوالیہ پرچے اور معروضی سوالات کی جوابی کلیدیں جاری کردی ہیں۔بورڈ حکام کے مطابق تمام سوالیہ پرچے اور مارکنگ ہدایات بورڈ کی سرکاری ویب سائٹ پر اپ لوڈ کردی گئی ہیں۔ اس حوالے سے پبلک ریلیشنز آفیسر تعلیمی بورڈ ملتان کی جانب سے جاری اعلامیے میں اساتذہ، والدین اور طلبہ و طالبات کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ ویب سائٹ پر دستیاب سوالیہ پرچوں اور ایم سی کیوز کی جوابی کلیدوں کا بغور جائزہ لیں۔اعلامیے کے مطابق سوالیہ پرچوں یا معروضی سوالات کی جوابی کلیدوں میں کسی قسم کی غلطی یا اعتراض کی صورت میں امتحانی نتائج کی تیاری سے کم از کم 20 روز قبل تک بورڈ آفس کو تحریری طور پر آگاہ کیا جاسکتا ہے ۔بورڈ حکام نے واضح کیا ہے کہ مقررہ مدت گزرنے کے بعد موصول ہونے والے اعتراضات قابل قبول نہیں ہوں گے ۔ اس لئے اساتذہ، والدین اور طلبہ کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ بروقت اپنے اعتراضات بورڈ حکام تک پہنچائیں تاکہ نتائج کی تیاری سے قبل ضروری جانچ پڑتال اور اصلاح ممکن ہوسکے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments