پولیس نے متعدد منشیات فروش اور بھکاری دھر لئے
ملتان (کرائم رپورٹر )پولیس نے مختلف واقعات منشیات فروشی ناجائز اسلحہ رکھنے اور بھیک مانگنے کے الزام میں متعدد افراد کے۔۔
خلاف مقدمات درج کرلئے ۔ منشیات فروشی کے الزام میں سیتل ماڑی پولیس نے ملزم عرفان سے 15لٹر ملزم عمران سے 13لٹر ملزم علی سے 12لٹر شرا ب ممتاز آباد پولیس نے ملزم بلال سے ارشاد سے 560گرام چرس برآمد کرلی ۔ناجائز اسلحہ رکھنے کے الزام میں سٹی و صدر جلالپور پولیس نے ملزم مزمل اور بلال سے دو پسٹل برآمد کرلئے جبکہ بھیک مانگنے کے الزام میں سیتل ماڑی اور ڈی ایچ اے پولیس نے ملزم کوثر ، فیضان ، صفیہ ، غلام فاطمہ ، ممتاز مائی حنیف بی بی ، شکیلہ،حاجراں ،زینب اور امبرین کو گرفتار کیا ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments