پانچ ہزار لٹر ڈیزل سے بھرا ٹینکر الٹ گیا،ریسکیو آپریشن مکمل
وہاڑی (خبرنگار،نمائندہ خصوصی)ٹبہ سلطان پور مترو روڈ پر گاٹھ والی پل کے قریب تیز رفتاری کے باعث 5 ہزار لٹر ڈیزل سے بھرا آئل ٹینکر الٹ گیا۔۔۔
حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی ایمبولینسز اور فائر وہیکلز موقع پر پہنچ گئیں۔ ریسکیو اہلکاروں نے علاقے کو گھیرے میں لے کر حفاظتی انتظامات مکمل کر لیے اور کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بچاؤ کے لیے اقدامات کیے ۔ ریسکیو حکام کے مطابق الٹے ہوئے ٹینکر سے ڈیزل دوسرے ٹینکر میں منتقل کر کے ایکسکیویٹر کی مدد سے ٹینکر کو سیدھا کرکے سڑک کو ٹریفک کے لیے کھول دیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments