سیفٹی سیمینار کا بنیادی مقصد فیسکو ملازمین کی زندگیوں کو محفوظ بنانا ہے ،حافظ انجم نصیر
شاہ پور(نمائندہ دنیا)سیفٹی سیمینار کا بنیادی مقصد فیسکو ملازمین کی زندگیوں کو محفوظ بنانا ہے، فیلڈ میں کام کرنے والے فیسکو ملازمین سیفٹی کے بغیر کسی صورت کام نہ کریں۔۔۔
کوئی بھی فیسکو ملازم اپنی زندگی کو خطرے میں ڈال کر کام نہ کرے ، ان کا تحفظ ہماری اولین ترجیحات میں شامل ہے یہ بات سیفٹی ڈائریکٹر سرگودہا سرکل حافظ انجم نصیر نے شاہ پور میں سیفٹی سیمینار میں فیسکو ملازمین سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ کہ لائن سٹاف سیفٹی اصولوں کومدنظررکھتے ہوئے مکمل حفاظتی اقدامات کے ساتھ اپنے فرائض کوسرانجام دیں۔ڈیوٹی کے دوران سیفٹی ہدایات اور قوانین پر عمل کرنے سے حادثات سے بچاؤ ممکن ہے ۔لائن سٹاف ٹرانسفارمرز/پولز/لائنوں پر کام کرنے سے پہلے اور کام کے دوران سیفٹی ایس او پیز پرنہ صرف خود عملدرآمد کریں بلکہ دیگر عملے کو بھی واضح ہدایات جاری کریں ۔ حافظ انجم نصیر نے کہا کہ تمام لائن مین اور دیگر عملہ اپنی جانوں کی حفاظت کو ہرحال میں یقینی بنائیں.اور سیفٹی بیلٹ اور دستانے ضرور استعمال کریں۔