پیپلز پارٹی کی تاریخ قربانیوں سے بھری پڑی ہے عطااﷲ‘رمضا ن بھٹی

 پیپلز پارٹی کی تاریخ قربانیوں سے  بھری پڑی ہے عطااﷲ‘رمضا ن بھٹی

فاروقہ/سرگودھا( نمائندہ دنیا)پیپلز پارٹی کے ضلعی نائب صدر ملک عطااﷲ،مقامی صدر محمد رمضان بھٹی نے کہا ہے کہ سانحہ کارساز پاکستان کی تاریخ کا بد ترین دن تھا۔۔۔

 پاکستان پیپلز پارٹی کی تاریخ قربانیوں سے بھری پڑی ہے ملکی سالمیت اور جمہوریت کے استحکام کیلئے آئندہ بھی جانوں کی پرواہ نہیں کرینگے پارٹی کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ اس دن شہید محترمہ بے نظیر بھٹو کو کارکنوں سمیت راستے سے ہٹانے کی کوشش کی گئی سانحہ کارساز میں 177افراد کی شہادت اور سینکڑوں عمر بھر کیلئے معذور ہونے کے واقعہ کو پیپلز پارٹی اور پاکستان کے عوام کبھی فراموش نہیں کرینگے ظلم و ستم اور گری ہوئی نعشیں ہمارے حوصلے پست نہیں کرسکتیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں