پنجاب سکل ڈیویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ کے زیراہتمام جاب فیئر

 پنجاب سکل ڈیویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ کے زیراہتمام جاب فیئر

میانوالی (نامہ نگار،ڈسٹرکٹ رپورٹر)وزیراعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نواز شریف کی ہدایات کی روشنی میں ہنرمند نوجوانوں کو باروزگار بنانے کے لیے پنجاب سکل ڈیویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ کے زیراہتمام پنجاب ٹیوٹا TEVTA کیرئیرڈویژن نے ضلع میانوالی اور ضلع بھکر کے ٹیکنیکل کورسز کے ڈپلومہ ہولڈرز کے لیے گورنمنٹ ٹیکنیکل ٹریننگ انسٹیٹیوٹ میانوالی میں جاب فیئر منعقد کیا۔ اس جاب فیئر میں 35 سے ز ائد کمپنیوں نے مختلف ملازمتوں کے لیے ہنرمند نوجوانوں کے کواف وصول کرکے انٹرویوز کیے ۔

 ٹیوٹا پنجاب کے ایڈیشنل ڈاریکٹر جنرل پلیسمنٹ معاذ سلیم نے بتایا کہ میانوالی میں منعقد ہونے والے اس جاب فیئرکے لیے دو ہزار سے ز ائد ہنرمند نوجوانوں نے رجسٹریشن کرائی تھی۔ رجسٹریشن کرانے والے نوجوانوں نے اس جاب فیئرکو حکومت کی طرف سے عمدہ اقدام قرار دیا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں