زرعی یونیورسٹی میں سول ڈیفنس سے متعلق خصوصی سیمینار

 زرعی یونیورسٹی میں سول ڈیفنس  سے متعلق خصوصی سیمینار

فیصل آباد (خصوصی رپورٹر) انٹرنیشنل والنٹیئر ڈے کے موقع پر زرعی یونیورسٹی فیصل آباد میں خصوصی سیمینار منعقد ہوا جس کی صدارت سول ڈیفنس آفیسر رانا عباس نے کی۔

سیمینار میں اسسٹنٹ کمشنر (سٹی) عادل عمر سمیت دیگر افسر بھی شریک تھے ۔سول ڈیفنس آفیسر رانا عباس نے پنجاب سول ڈیفنس ریزیلینس کور کے بنیادی ڈھانچے ، اس کی اہمیت اور عوامی تحفظ میں اس کے کردار سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی۔ انہوں نے آن لائن رجسٹریشن پورٹل کے ذریعے بطور رضاکار شامل ہونے کے طریقۂ کار سے آگاہ کیا اور نوجوانوں کو سول ڈیفنس میں خدمات انجام دینے کی دعوت دی۔ سیمینار کے شرکاء نے بڑی تعداد میں پنجاب سول ڈیفنس ریزیلینس کور میں بطور رضاکار شمولیت کی خواہش کا اظہار کیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں