شہر کے داخلی راستوں اور چوراہوں کو دلکش بنانیکا کام شروع

شہر کے داخلی راستوں اور چوراہوں کو دلکش بنانیکا کام شروع

سلانوالی(نمائندہ دنیا )میونسپل کارپوریشن حکام نے شہر کے داخلی راستوں اور چوک چوراہوں کو خوبصورت اور دلکش بنانے کے لیے کام شروع کر دیا گیا بتایا گیا ہے کہ۔۔۔

سلانوالی فاروقہ روڈ پر ریلوے پھاٹک چوک پر خوبصورت صراحی چوک کی مزید تزین و آرائش کی جائے گی ریلوے پھاٹک تا کلمہ چوک تک ریلوے لائن کے ساتھ ساتھ تمام تجاوزات کو ہٹا دیا جائے گا اور مذکورہ مقام پر تمام درختوں کی تراش خراش کر کے ان کے تنوں پر رنگ و روغن کیا جائے گا اور مزید سایہ دار اور پھول دار پودے لگائے جائیں گے کلمہ چوک کو دلکش بنانے کے لیے ایک خوبصورت باغیچہ بنایا جائے گا پوسٹ آفس چوک پر گھڑیال نصب کیا جائے گا چوک بلاک نمبر 3 پر نصب لالٹین کے مقام پر مزید خوبصورت بنانے کے لیے ٹائلز لگائی جائیں گی چوک بازار نمبر 2 پر بنائے گئے گھنٹہ گھر کی بھی مزید تزین و آرائش کی جائے گی اور ریلوے پھاٹک شاہین آباد روڈ تا بے نظیر پارک موڑ پر پہلے سے موجود گرین بیلٹ کی خوبصورتی بڑھانے کے لیے پودے لگائے جائیں گے اور گرین بیلٹ پر موجود سایہ دار درختوں کے تنوں پر رنگ و روغن کیا جائے گا مقامی انتظامیہ نے شہر کو پر فضا بنانے کے لیے شہریوں سے تعاون کی استدعا کی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں