شہر سے مویشیوں کا انخلاء، میونسپل کارپوریشن کا آپریشن جاری
فیصل آباد (خصوصی رپورٹر) حکومتِ پنجاب کے احکامات پر میونسپل کارپوریشن کی جانب سے شہری علاقوں سے مویشیوں کے انخلاء کے لیے آپریشن زور و شور سے جاری ہے ۔
ڈپٹی چیف آفیسر عظمت فردوس کے مطابق اب تک آپریشن کے دوران 200 سے زائد مویشیوں کو شہری حدود سے باہر منتقل کرایا جا چکا ہے ۔گزشتہ روز یونین کونسل 128، گنڈا سنگھ والا، چکی چوک، کوکیانوالہ روڈ اور جھنگ روڈ پر مویشی نکالنے کا آپریشن کیا گیا جس میں پیرا فورس، محکمہ لائیوسٹاک، پولیس فورس اور میونسپل کارپوریشن کی ٹیموں نے حصہ لیا۔ شہری علاقوں میں جانوروں کے باڑوں کو بھی ختم کرایا گیا۔میونسپل کارپوریشن نے مویشی پال حضرات کو ایک بار پھر متنبہ کیا ہے کہ وہ اپنے جانور رضاکارانہ طور پر شہری حدود سے باہر منتقل کر دیں تاکہ قانونی کارروائی سے بچا جا سکے ۔