کرسمس ڈے پر فول پروف سکیورٹی پلان ترتیب

 کرسمس ڈے پر فول پروف  سکیورٹی پلان ترتیب

سلانوالی (نمائندہ دنیا) 25 دسمبر کرسمس ڈے کے موقع پر امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھنے کے لیے سلانوالی میں فول پروف سکیورٹی انتظامات کا منصوبہ ترتیب دے دیا گیا ہے جس پر من و عن عمل درآمد کو یقینی بنایا جائے گا۔

یہ بات ڈی ایس پی سرکل سلانوالی شاہد عنایت بھٹی نے پریس بریفنگ کے دوران صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے بتایا کہ مسیحی برادری کی عبادت گاہوں کے اندر اور باہر پولیس کے چاق و چوبند مسلح اہلکار ڈیوٹی انجام دیں گے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں