سلانوالی: گمشدہ 7 سالہ بچی والدین کے حوالے
سلانوالی (نمائندہ دنیا) سلانوالی پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے گمشدہ سات سالہ بچی کو تلاش کر کے والدین کے حوالے کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق سلانوالی کے نواحی چک نمبر 124 جنوبی کے رہائشی بابر علی کی سات سالہ بیٹی ماہم گھر سے لاپتہ ہو گئی تھی۔ بچی کے والد نے فوری طور پر گمشدگی کی اطلاع پولیس کو دی جس پر پولیس نے فوری ایکشن لیتے ہوئے تلاش شروع کی اور کم وقت میں معصوم بچی کو بازیاب کرا لیا۔