37لاکھ کی کار چیکنگ کے لئے خوردبرد،مقدمہ د رج

37لاکھ کی کار چیکنگ کے لئے خوردبرد،مقدمہ د رج

اصغر علی ، لیاقت ، ممتاز ، قمر عباس نے زبیر کی گاڑی لی ،واپسی سے انکار

شاہ پور صدر (نامہ نگار )چار افراد نے گاڑی چیک کرنے کا بہانہ بنا کر چک جھمٹ کے زمیندار زبیر الحسن کو 37 لاکھ روپے کی گاڑی سے محروم کر دیا ، زبیر الحسن نے رپورٹ درج کرائی کہ وہ اپنی کار بیچنا چاہتاتھا، ملزمان اصغر علی ، لیاقت علی ، ممتاز ، قمر عباس اس کے پاس آئے اور کہا کہ وہ گاڑی خریدنا چاہتے ہیں، چار پانچ دن تک چیک کریں گے اور اگر گاڑی پسند آئی تو خرید لیں گے ورنہ واپس کر دیں گے ، کئی دن گزرنے کے بعد اس نے ملزمان سے گاڑی واپس مانگی تو ملزمان ٹال مٹول سے کام لینے لگے ۔ پنچایت میں بھی ملزمان نے 37 لاکھ روپے دینے کا وعدہ کیا مگر گاڑی واپس کی نہ ہی پیسے ، امانتاً حاصل کی ہوئی گاڑی خورد برد کر لی ہے ، پولیس پولیس تھانہ شاہپور صدر نے مقدمہ درج کر لیا ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں