موٹر سائیکل سواروں نے نوجوان کو موت کے گھاٹ اتار دیا

 موٹر سائیکل سواروں نے نوجوان کو موت کے گھاٹ اتار دیا

کندیاں (نمائندہ دنیا) جرنیلی روڈ پر گلی ٹھیکیدار والی کے قریب نامعلوم موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ سے ایک نوجوان جاں بحق ہو گیا۔

پولیس کے مطابق واقعہ گزشتہ شام پیش آیا جب نامعلوم ملزمان نے موٹر سائیکل پر سوار ہو کر نوجوان راسب وٹو پر اندھا دھند فائرنگ کر دی۔فائرنگ کے نتیجے میں نوجوان شدید زخمی ہو گیا جسے فوری طور پر قریبی ہسپتال منتقل کیا گیا، تاہم وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔ واقعے کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ پولیس نے مقتول کے لواحقین کی مدعیت میں نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔ جبکہ ملزمان کی گرفتاری کے لیے مختلف مقامات پر چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں