غیر قانونی ڈیزل ایجنسیوں کے خلاف کریک ڈاؤن، متعدد یونٹس سیل

 غیر قانونی ڈیزل ایجنسیوں کے  خلاف کریک ڈاؤن، متعدد یونٹس سیل

کندیاں (نمائندہ دنیا) اسسٹنٹ کمشنر پپلاں محمد ظفر اقبال نے تحصیل پپلاں کے مختلف پٹرول پمپس اور آئل ایجنسیوں کا اچانک معائنہ کیا۔

اس دوران غیر قانونی طور پر قائم ڈیزل ایجنسیوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے جھنڈا فقیر سے جرنیلی روڈ پپلاں تا ٹبہ مہربان شاہ کے مقام پر قائم تمام غیر قانونی ڈیزل و پٹرول ایجنسیوں کو سیل کر دیا گیا۔ اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر نے کہا کہ ناپ تول میں کمی بیشی اور غیر قانونی پٹرول و ڈیزل فروخت کرنے والوں کے خلاف بلا امتیاز سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ کسی کو عوام کو لوٹنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں