کنٹونمنٹ بورڈز سے بس سٹینڈ ختم کرنیکی تحریری استدعا

کنٹونمنٹ بورڈز سے بس سٹینڈ  ختم کرنیکی تحریری استدعا

سرگودھا(سٹاف رپورٹر)انتظامیہ نے یونیورسٹی روڈ پر ٹریفک کی روانی کو مزید بہتر بنانے کیلئے کنٹونمنٹ بورڈز سے سرکاری اور پرائیویٹ بس سٹینڈ ختم کرنے کی تحریری استدعا کردی۔

محکمہ ٹرانسپورٹ نے نواز شریف اوور ہیڈ برج کے بننے سے پل کے قریب بس اڈوں کی وجہ سے ٹریفک میں خلل پڑ رہا ہے۔ ٹریفک کی آمد ور فت کو بہتر بنانے کیلئے ان اڈوں کو دوسری جگہ منتقل کرنے کی تجاویز پر عملدرآمد شروع کر دیا ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں