یکم جنوری سے ویسٹ مینجمنٹ ایجنسی فعال کرنیکی تیاریاں
اثاثے ملازمین اور مشینری، گاڑیاں مساوی سطح پر تقسیم کرنیکی ہدایت جاری
سرگودھا(سٹاف رپورٹر)یکم جنوری سے ویسٹ مینجمنٹ ایجنسی کو فعال کرنے کے لیے اقدامات تیز کر دیئے گے ہیں ذرائع کے مطابق حکومت نے سرگودھا سمیت صوبہ بھر میں بنائی جانے والی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کو ختم کرکے ستھرا پنجاب اتھارٹی کا نوٹیفکیشن جاری کرتے ہوئے ضلع کی سطح پر ویسٹ مینجمنٹ ایجنسی بنا دی ہے اس ضمن میں ویسٹ مینجمنٹ ایجنسی کو ڈپٹی کمشنر کی نگرانی میں دے دیا گیا اور اس سلسلہ میں ویسٹ مینجمنٹ کمپنی انتظامیہ کو اپنے اثاثے ملازمین اور مشینری گاڑیاں مساوی سطح پر تقسیم کرنے کیلئے ترجیح بنیادوں پر اقدامات کرنے کی ہدایت کی ہے ۔