علما کرام کا معاشرتی اصلاح میں کلیدی کردار ہے : اسسٹنٹ کمشنر

علما کرام کا معاشرتی اصلاح میں  کلیدی کردار ہے : اسسٹنٹ کمشنر

بھلوال (نمائندہ دنیا)اسسٹنٹ کمشنر بھلوال کی زیر صدارت تحصیل بھلوال میں ائمہ مساجد اور علما کرام کے ساتھ ایک اہم اجلاس منعقد ہوا۔۔۔

جس میں معاشرتی بہتری کے مختلف پہلوؤں پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔اجلاس میں صفائی ستھرائی، شجرکاری، کھیلوں کے مثبت کلچر کے فروغ اور نوجوانوں کو فنی و تکنیکی تعلیم کی طرف راغب کرنے پر زور دیا گیا۔ اسسٹنٹ کمشنر نے کہا کہ علما کرام خطبات کے ذریعے صفائی، درخت لگانے ، صحت مند سرگرمیوں اور ہنر مندانہ روزگار کے پیغام کو عام کریں تاکہ ایک باکردار، صاف اور سرسبز معاشرہ تشکیل دیا جا سکے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں