میڈیا نمائندگان پر قومی ذمہ داریاں پہلے سے کہیں زیادہ ہیں: اسسٹنٹ کمشنر شیریں گل

 میڈیا نمائندگان پر قومی  ذمہ داریاں پہلے سے کہیں زیادہ  ہیں: اسسٹنٹ کمشنر شیریں گل

بھلوال (نمائندہ دنیا)اسسٹنٹ کمشنر شیریں گل نے کہا ہے کہ موجودہ دور میں میڈیا نمائندگان کی ذمہ داریاں پہلے سے کہیں زیادہ بڑھ چکی ہیں۔۔۔

اور اہلِ قلم نے ہمیشہ ملک و قوم کی ترقی میں اہم کردار ادا کیا ہے ۔وہ سرگودھا یونین آف جرنلسٹس دستور کی حلف برداری کی تقریب سے خطاب کر رہے تھے ۔ انہوں نے نومنتخب صدر ذوالفقار ہاشمی، جنرل سیکرٹری محمد بلال مون سمیت دیگر عہدیداران سے حلف لیا اور توقع ظاہر کی کہ نو منتخب قیادت اعلیٰ صحافتی روایات کے فروغ کے لیے عملی اقدامات جاری رکھے گی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں