سہیل اقبال خان نیازی بلا مقابلہ تحصیل بار ایسوسی ایشن عیسیٰ خیل فنانس سیکرٹری منتخب

 سہیل اقبال خان نیازی  بلا مقابلہ تحصیل بار ایسوسی ایشن  عیسیٰ خیل فنانس سیکرٹری منتخب

کالاباغ (نمائندہ دنیا) تحصیل بار ایسوسی ایشن عیسیٰ خیل کے سال 2026-2027 کے انتخابات میں معروف و سینئر قانون دان سہیل اقبال خان نیازی ایڈووکیٹ بلا مقابلہ فنانس سیکرٹری منتخب ہو گئے۔۔۔

تفصیلات کے مطابق تحصیل بار ایسوسی ایشن عیسیٰ خیل کے انتخابات خوش اسلوبی سے فنانس سیکرٹری کی حد تک مکمل ہوئے ، جس میں سہیل اقبال خان نیازی کی بلا مقابلہ کامیابی پر وکلاء برادری میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔بار کے سینئر وکلاء، عہدیداران اور اراکین نے نو منتخب فنانس سیکرٹری کو مبارکباد دی اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں