لیاقت شہید روڈ کی خوبصورتی میں نیا اضافہ، وال پینٹنگز اور گرین بیلٹس مکمل
بھلوال (نمائندہ دنیا)اسسٹنٹ کمشنر بھلوال مدثر ممتاز ہرل کی قیادت میں تحصیل ایڈمنسٹریشن بھلوال نے لیاقت شہید روڈ پر وال پینٹنگز اور گرین بیلٹس کی تعمیر مکمل کر کے شہر کی خوبصورتی میں نمایاں اضافہ کر دیا ہے ۔۔۔۔
انتظامیہ کے مطابق ان اقدامات کا مقصد نہ صرف سڑک کو دلکش بنانا ہے بلکہ شہریوں کو صاف، سرسبز اور خوشگوار ماحول فراہم کرنا بھی ہے ۔ تحصیل ایڈمنسٹریشن کا کہنا ہے کہ عوام کے روزمرہ کے تجربے کو بہتر بنانا، صفائی، سبزکاری اور ماحول دوست رویوں کو فروغ دینا ان اقدامات کا اہم حصہ ہے ۔ شہریوں نے اس اقدام کو خوش آئند قرار دیا ہے ۔