بچوں کے حقوق کا تحفظ کیلئے چائلڈ پروٹیکشن انسٹیٹیوٹ قائم کیا ،صہیب احمد بھرتھ

 بچوں کے حقوق کا تحفظ کیلئے چائلڈ پروٹیکشن  انسٹیٹیوٹ قائم کیا ،صہیب احمد بھرتھ

بھیرہ(نامہ نگار)صوبائی وزیر مواصلات و تعمیرات ملک صہیب احمد بھرتھ نے کہا ہے کہ بچوں کے حقوق کا تحفظ اور ان کی فلاح و بہبود وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی اولین ترجیح ہے۔۔۔

اسی مقصد کے تحت سرگودھا میں بھی چائلڈ پروٹیکشن انسٹیٹیوٹ قائم کیا گیا ہے ۔ وہ بھیرہ میں مختلف وفود سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے صوبائی وزیر نے کہا کہ چائلڈ پروٹیکشن بیورو صوبہ بھر میں بچوں کے تحفظ کے لیے ایک مؤثر ادارے کے طور پر کام کر رہا ہے تاکہ بچے محفوظ، پُرامن اور باوقار ماحول میں زندگی گزار سکیں۔ انہوں نے بتایا کہ اس بیورو کے ذریعے استحصال، بدسلوکی اور تشدد کا شکار بچوں کی بحالی اور تحفظ کو یقینی بنایا جا رہا ہے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں