معظم آباد میں ڈاکوئوں کا ناکہ،3راہگیروں کو لوٹ لیا گیا

معظم آباد میں ڈاکوئوں کا ناکہ،3راہگیروں کو لوٹ لیا گیا

حسین احمد، مبشر قیوم اور وحید علی سے موبائل فونز اور نقدی وغیرہ چھین لی 3گھروں،4ڈیروں،میڈیکل سٹور پر واردات،1 کار،3موٹر سائیکلیں چوری۔۔

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) ڈکیتی و چوری کی جاری وارداتوں کے دوران معظم آباد میں شیخانوالی پل کے قریب تین نامعلوم ڈاکوؤں نے ناکہ لگا کریکے بعد دیگے یہاں سے گزرنے والے حسین احمد، مبشر قیوم اور وحید علی سے اسلحہ کے زور پر قیمتی موبائلز اور نقدی وغیرہ چھین لی ،جبکہ 139جنوبی کی رہائشی انصر بی بی کے گھر سے ساڑھے 5لاکھ روپے مالیت کے زیورات،نقدی وغیرہ ،اسی طرح سیدوالا کے ظفر اقبال اور خواجہ آباد کوٹمومن کے عامر شہزاد کے گھروں سے لاکھوں روپے کا مال و زر ،28شمالی کے شوکت خان کے ڈیرہ مویشیاں سے لاکھوں روپے مالیت کی زرعی مشنری و دیگر اشیاء،نواحی محلہ شیش محل کے عامر ندیم کے میڈیکل سٹور سے ڈیڑھ لاکھ روپے کی نقدی،حیدر آباد ٹاؤن سے نعیم حیدر کی 22لاکھ روپے مالیت کی کار،مڈھ پرگنہ سے ابرار احمد،کوٹ راجہ سے ثناور علی ،معظم آباد سے سرفراز حسین کی موٹرسائیکلیں چوری کر لی گئیں جبکہ 35شمالی کے محمد ریاض،ٹوانہ پار ک کے آزاد خان،ٹیچنگ ہسپتال کے باہر سے ذیشان نذیر کے ڈیروں سے 9لاکھ روپے سے زائد مالیت کے مویشی چوری کھول لئے گئے ، پولیس نے مقدمات درج کر لئے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں