بارشیں کے پانی کو قابل استعمال بنانے کیلئے اقدامات تیز

 بارشیں کے پانی کو قابل استعمال بنانے کیلئے اقدامات تیز

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) واسا سرگودھا نے بارشیں پانی کو قابل استعمال بنانے کے کام کو تیز کر دیا گیا ہے ،واسا ذرائع کے مطابق شہر کے تین مختلف مقامات کمپنی باغ کے ہاکی گراؤنڈ میں 15لاکھ گیلن بارش کے پانی سٹور کرنے کیلئے سٹوریج ٹینک بنایا جارہا ہے ، سٹوریج ٹینک تک پانی کی سپلائی کیلئے نالیاں بنائی جائینگی ۔۔

 

اسی طرح بلاک 31کے پارک میں اور رحمت اللعالمین پارک میں دس دس لاکھ گیلن بار ش کا پانی سٹور کرنے کے لیے زمینی ٹینک بنائے جارہے ہیں ،حکام کے مطابق یہ ٹینک جلد بن جا ئیں گے ان کی تعمیر سے نہ صرف باغات اور دیگر مقامات پر پانی کے استعمال کی سہولت ملے گی بلکہ زیر زمین پانی کی سطح پوری کرنے میں بھی کامیابی ملے گی ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں