یورپ بھجوانے کاجھانسہ دے کر 33لاکھ روپے خورد برد

یورپ بھجوانے کاجھانسہ دے کر 33لاکھ روپے خورد برد

ریاض شاہد سے وسیم حسن نے رقم لی ،مقررہ مدت میں ویزے لگے نہ رقم واپس دو چیک بھی متعلقہ بینک نے ڈس آنر کر دیئے ، پولیس نے مقدمہ درج کر لیا ۔۔

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) یورپ بھجوانے کیلئے لی گئی لاکھوں روپے کی رقم خورد بردکرنے والے شخص کیخلاف مقدمہ درج کر لیا گیا، بتایا جاتا ہے کہ احمد آباد لالیاں کے رہائشی ریاض شاہد سے سیٹلائٹ ٹاؤن کے وسیم حسن نے یورپ کے دوویزے لگوانے کیلئے 33لاکھ رو پے وصول کئے اور 105دن میں تمام پراسس مکمل کروانے کی یقین دہانی کروائی، مگر مقررہ پیریڈ میں نہ تو ویز ے دیئے اور نہ ہی اس کے بعد رقم واپس کی اور مسلسل لعت ولعل سے کام لینے کے بعد ملزم کی جانب سے دیئے گئے دو چیک بھی متعلقہ بینک نے بوگس قرار د ے کر ڈس آنر کر دیئے ، جس پر پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں