پلس پروجیکٹ کے امور کو ترجیحی بنیادوں پر نمٹایا جا ئے ،اسد مگسی
پلس پروجیکٹ کے امور کو ترجیحی بنیادوں پر نمٹایا جا ئے ،اسد مگسی لوگوں کی زمینوں کے مشترکہ کھاتہ جات کی تقسیم کو یقینی بنا یا جائے ،ڈی سی۔۔
میانوالی (نامہ نگار )ڈپٹی کمشنر میانوالی اسد عباس مگسی نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مر یم نواز شریف کے ویژن کے مطابق پلس پروجیکٹ کے امور کو ترجیحی بنیادوں پر نمٹایا جا ئے تا کہ لوگوں کی زمینوں کے مشترکہ کھاتہ جات کی تقسیم کو یقینی بنا یا جا سکے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈی سی آفس کمیٹی روم میں پلس پروجیکٹ کے جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہو ئے کیا۔ اجلاس میں ڈپٹی کمشنر کو پلس پروجیکٹ، کھیوٹ میوٹیشن، گرین سرٹیفکیٹ کے اجراء اور دیگر ریونیو معاملات سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ ڈپٹی کمشنر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پلس پروجیکٹ وزیر اعلیٰ پنجاب کا فلا حی اقدام ہے جس سے مشترکہ زمینوں کی منصفانہ تقسیم سے برسوں پرانے زمینوں تنازعات کا خاتمہ ہو رہا ہے ۔ ڈپٹی کمشنر نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ پلس پروجیکٹ کے کا مو ں کو مزید سپیڈ اپ کر کے مطلوبہ اہداف کی تکمیل کو یقینی بنایا جائے ۔ اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریو نیو ساریہ حیدر خان، اسسٹنٹ کمشنر میانوالی سلما ن قیوم شیخ، اسسٹنٹ کمشنر عیسیٰ خیل غلا م مرتضیٰ، اسسٹنٹ کمشنر پپلاں چوہدری ظفر اقبال، آر او پلس پروجیکٹ چوہدری جاوید انجم، ڈسٹرکٹ منیجر پلس سروئے محمد ساجد کے علاؤہ ریو نیو افسران نے شرکت کی۔