دن بھر بادل چھائے رہنے سے سردی کی شدت میں اضافہ

دن بھر بادل چھائے رہنے سے سردی کی شدت میں اضافہ

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) جمعہ کے روز بھی سردی اور دھند کی شدت برقرار رہی ،دن بھر بادل چھائے رہنے سے سردی کی شدت میں مزید اضافہ ہو گیا۔

جس کے باعث کاروبار زندگی متاثر رہا، شاہراؤں پر ٹریفک کی آمدورفت میں کمی کیساتھ ساتھ ٹرینوں کی تاخیر سے آمد کا سلسلہ بھی جاری رہا،ٹھنڈ بڑھتے ہی متعدد علاقوں میں سوئی گیس پریشر کم اور بیشتر میں سپلائی بند رہنے کے باعث صارفین کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں