وراثتی جائیداد کی تقسیم پر بھائیوں کے درمیان جھگڑا، مقدمہ درج
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) وراثتی جائیداد کی تقسیم پر بھائیوں کے درمیان جھگڑا، پولیس نے مقدمہ درج کر لیا
125جنوبی کے رہائشی عرفان نے پولیس کو بتایا کہ وراثتی زمین کی تقسیم کے باوجود اس کے حقیقی بھائی شاہد اور راشد نے اس کا جینا محال کر رکھا ہے ، زمین پر کاشت بھی نہیں کرنے دیتے ،اور جھگڑا کرنے کے ساتھ ساتھ سوشل میڈیا پر دھمکی آمیز پیغامات بھجواتے ہیں، قبل ازیں دونوں بھائیوں نے لاکھوں روپے کا سامان بھی چوری کرلیا، اور ان سے اسے جان کا خطرہ لاحق ہے جس پر پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی۔