جعلی دستاویزات پر زمین بیچ کر ساڑھے 5کروڑ ہتھیانے کی کوشش

جعلی دستاویزات پر زمین بیچ کر ساڑھے 5کروڑ ہتھیانے کی کوشش

فیاض بشیر نے 22کنال 13مرلہ جگہ خریدی ‘سرفراز وغیرہ نے جعلی اسٹام بنوایابھاری رقم کا مطالبہ کرنے پر فیاض نے اسٹام چیک کروایا تو پول کھل گیا،مقدمہ درج

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) جعلی دستاویزات کے ذریعے شہری کو بلیک میل کر کے اس سے رقم ہتھیانے کی کوشش کرنیوالے پانچ افراد کیخلاف مقدمہ در کرلیا گیا،43شمالی کے فیا ض بشیر نے علاقہ میں 22کنال 13مرلہ جگہ سا ڑھے پانچ کروڑ روپے میں سرفراز، عبداﷲ، غلام مصطفی ،وغیرہ سے خرید کی، جس کے بعد ملزمان نے ایک اسٹام تیار کر کے اس سے بھاری رقم کا مطالبہ کرنے لگے جس پر مذکورہ شخص نے ریکارڈ چیک کروایا تو جعلی اسٹام کا پول کھل گیا جس پر پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں