صلح کے باوجود دیور نے بھاوج ،بھتیجیوں کو تشدد کا نشانہ بنا ڈالا

صلح کے باوجود دیور نے بھاوج ،بھتیجیوں کو تشدد کا نشانہ بنا ڈالا

صلح کے باوجود دیور نے بھاوج ،بھتیجیوں کو تشدد کا نشانہ بنا ڈالا گلزار بالوں سے پکڑ کر گھسٹتے ہوئے باہر لے گیا، نیم برہنہ کر دیا،مقدمہ درج

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) خاندانی جھگڑے پر صلح کے باوجود دیور نے بھاوج اور بھتیجیوں کو تشدد کا نشانہ بنا ڈالا،90شمالی کی عذرا بی بی نے پولیس کو بتایا کہ پانچ ماہ قبل بھی اسکے سسرالیوں نے وحشیانہ تشددکا نشانہ بنایا جس پر برادری والوں نے صلح کروا دی اس کے باوجود اسکے دیور محمد گلزار نے گزشتہ روز گھر میں داخل ہو کر مجھے اور میری بیٹیوں کو تشدد کا نشانہ بنایا اور بالوں سے پکڑ کر گھسٹتے ہوئے باہر لے گیا، جس کی وجہ سے وہ نیم برہنہ ہو گئی، پولیس نے خاتون کی درخواست پر ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں