چوری کی دو وارداتیں‘لاکھوں روپے مالیت کا سامان لے اڑے
چوری کی دو وارداتیں‘لاکھوں روپے مالیت کا سامان لے اڑےزمیندار حق نواز کے ڈیرے ،ضیاالرحمن کے گھر کے تالے توڑ کر وارداتیں
شاہ پور صدر (نامہ نگار)نامعلوم چور موضع بکھر بار میں زمیندار حق نواز کے ڈیرے کے تالے توڑ کر طلائی زیورات، گھڑی اور دیگر سامان مالیت پانچ لاکھ دس ہزار روپے چوری کر کے فرار ہو گئے ۔اسی علاقے میں ایک اور واردات کے دوران نامعلوم چور ضیاء الرحمٰن کے گھر کے تالے توڑ کر طلائی زیورات اور نقدی مجموعی مالیت چار لاکھ بیس ہزار روپے چوری کر کے لے گئے پولیس تھانہ شاہ پور صدر نے دونوں متاثرین کی درخواست پر نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر لیے ہیں۔ علاقے میں چوری کی مسلسل وارداتوں کے باعث شہریوں میں شدید تشویش پائی جاتی ہے ، شہریوں نے مطالبہ کیا ہے کہ چوروں کے گروہ کا سراغ لگا کر انہیں گرفتار کیا جائے تاکہ شہریوں کی جان و مال کا تحفظ یقینی بنایا جا سکے ۔