گرانفروشی کیخلاف مطلوبہ اہداف حاصل کرنے میں ناکامی

گرانفروشی کیخلاف مطلوبہ اہداف حاصل کرنے میں ناکامی

گرانفروشی کیخلاف مطلوبہ اہداف حاصل کرنے میں ناکامی مختلف محکموں کے افسران کو دیئے گئے اضافی اختیارات سے بھی نتائج نہ ملے

سرگودھا (سٹاف رپورٹر)سرگودھا ریجن میں گرانفروشوں کے خلاف کاروائی کو موثر بنانے کیلئے مختلف محکموں کے افسران کو دیئے گئے اضافی اختیارات کے باوجود مطلوبہ اہداف حاصل کئے جا سکے اور نہ ہی عوام کو ریلیف مل سکا، صوبائی حکام کو گزشتہ ایک سال سے گرانفروشی کے خلاف کاروائیوں کی بھجوائی جانیوالی رپورٹس میں ان کے نام تو شامل ہیں مگر کارکردگی مسلسل‘‘ صفر’’ ہے ،جس پر سیکرٹری کامرس اینڈ انڈسٹری حکومت پنجاب نے تشویش ظاہر کرتے ہوئے مجموعی کارکردگی رپورٹ وزیر اعلی پنجاب کو ارسال کردی ہے ،جس کے مطابق حکومت کی طرف سے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو اور اسسٹنٹ کمشنرز کے علاوہ سرگودھا کے 29،بھکر کے 30،خوشاب کے 26اور میانوالی کے 27افسران جن میں زیادہ تر تحصیلدار و نائب تحصیلدارشامل ہیں کو پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کے اختیارات دے رکھے ہیں ،مگر بیشتر نے ان اختیارات کو استعمال نہیں کیا جس کے باعث لوگ بھی ریلیف حاصل نہیں کر سکے اور وہ گرانفروشوں و ذخیرہ اندوزوں کے رحم و کرم پر ہیں، سیکرٹری انڈسٹریز نے پرائس کنٹرول میکنزم پر عملدرآمد کیلئے مختلف تجاویزبھی ارسال کی ہیں ،تاکہ پرائس کنٹرول میکنزم کو موثر بنایا جا سکے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں