پیشہ ورانہ انتظامی کورس کے شرکاء کا آر پی او آفس کا مطالعاتی دورہ
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) نیشنل انسٹیٹیوٹ آف پبلک ایڈمنسٹریشن اسلام آباد میں زیرتربیت پنتالیسیویں پیشہ ورانہ انتظامی کورس کے شرکاء نے آر پی او آفس سرگودھا کا مطالعاتی دورہ کیا۔
آر پی او محمد شہزاد آصف خان نے سرگودھا ریجن کے تاریخی پس منظر ، جغرافیائی حد بندیوں اور سرگودھا ریجن پولیس کی طرف سے امن وامان کے قیام ، جرائم کے انسداد خصوصاً میانوالی میں دہشتگردی کے خلاف کئے گئے اقدامات سے متعلق آگاہی دی۔ انہوں نے بتایا کہ موثر حکمت عملی کے تحت دہشت گردانہ حملوں کو ناکام بنایا گیا ہے ۔