واٹر سپلائی میں حفاظتی انتظامات کم ،تخریب کاری کا خدشہ

 واٹر سپلائی میں حفاظتی انتظامات کم ،تخریب کاری کا خدشہ

واٹر سپلائی میں حفاظتی انتظامات کم ،تخریب کاری کا خدشہچھ کی جگہ صرف دو چوکیدار ڈیوٹی دے رہے ہیں،چار دیواری ٹوٹ پھوٹ کا شکار

سرگودھا (سٹاف رپورٹر)سرگودھا میں مین واٹر سپلائی کے نظام میں حفاظتی انتظامات نہ ہونے کے باعث تخریب کاری کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے ۔ ذرائع کے مطابق قانون نافذ کرنے والے ادارے کی انسپکشن رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ مین واٹر سپلائی میں حفاظتی انتظامات نہ ہونے کے برابر ہیں، جس کی وجہ سے کسی بھی وقت سانحہ رونما ہو سکتا ہے ۔رپورٹ کے مطابق چھ چوکیدار کی جگہ صرف دو چوکیدار ڈیوٹی دے رہے ہیں، چار دیواری ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے اور سی سی ٹی وی کیمرے نصب نہیں ہیں، جس سے غیر متعلقہ افراد کا داخلہ آسان ہو گیا ہے ۔ جھاڑیاں اور قریبی کوارٹرز بھی کسی تخریب کاری کا سبب بن سکتے ہیں، جبکہ واچ ٹاور کی تنصیب بھی نامکمل ہے ۔ مزید یہ کہ مین واٹر سپلائی کے تالابوں میں کوئی بھی تخریب کاری سے بچاؤ کے لیے پٹرولنگ کا نظام موجود نہیں ہے ۔سرکاری ذرائع نے کہا ہے کہ فوری حفاظتی اقدامات نہ کیے گئے تو پانی کی فراہمی اور عوامی سلامتی دونوں خطرے میں پڑ سکتے ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں