میانوالی: امام صاحبان میں اعزازیہ کارڈز کی تقسیم کا عمل شروع
میانوالی (نامہ نگار )وزیرا علیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر ڈپٹی کمشنر میانوالی اسد عباس مگسی کی نگرانی میں میانوالی کے امام صاحبان میں وزیرا علیٰ پنجاب اعزازیہ کارڈز کی تقسیم کا عمل شروع کر دیا گیا ہے ۔
اعزازی کارڈز کی تقسیم کی تقریب اے سی آفس پپلاں میں اسسٹنٹ کمشنر پپلاں چوہدری ظفر اقبال کی زیر صدارت منعقد کی گئی، جس میں مختلف مساجد کے امام صاحبان کو اعزازیہ کارڈز فراہم کیے گئے ۔ تقریب کے دوران متعلقہ حکام نے اس اقدام کو مذہبی اور سماجی خدمات کی حوصلہ افزائی کے لیے ایک مثبت قدم قرار دیا۔