میانوالی : ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں کیخلاف کریک ڈاؤن
میانوالی : ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں کیخلاف کریک ڈاؤن330 چالان، 6 لاکھ 40 ہزار سے زائد جرمانے ، 120 گاڑیاں بند کر دی گئیں
کمرمشانی (نمائندہ دنیا )وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے ویژن ‘‘محفوظ پنجاب’’ کے تحت آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی ہدایات پر ڈی پی او میانوالی کیپٹن (ر) رائے محمد اجمل کے احکامات پر میانوالی ٹریفک پولیس نے گزشتہ 24 گھنٹوں میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف بھرپور کارروائی کی۔ٹریفک پولیس نے 330 چالان کرتے ہوئے 6 لاکھ 40 ہزار 400 روپے جرمانہ عائد کیا جبکہ 120 گاڑیوں کو بند کیا گیا۔ کارروائی کے دوران بغیر ہیلمٹ 76، بغیر لائسنس 21، بغیر و غلط نمبر پلیٹس 52، ون وے کی خلاف ورزی پر 5 اور پریشر ہارن پر 139 چالان کیے گئے ۔