کندیاں:بس اور ٹریکٹر ٹرالی کے تصادم میں 3افراد زخمی

 کندیاں:بس اور ٹریکٹر ٹرالی  کے تصادم میں 3افراد زخمی

کندیاں (نمائندہ دنیا)کندیاں ایم ایم روڈ، سلطانے والا پل کے قریب ایک تیز رفتار مسافر بس اور ٹریکٹر ٹرالی کے درمیان تصادم ہوا جس کے نتیجے میں تین افراد زخمی ہو گئے ۔

حادثے میں زخمی ہونے والوں میں عامر شہزاد، بابر حسین اور محمد جواد شامل ہیں۔ تیز رفتاری کے باعث یہ حادثہ پیش آیا۔ زخمیوں کو فوری طور پر ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کر کے طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں